Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بابا وانگا کی 2020ء کے آخر کی خوفناک پیشگوئی

شائع 21 اپريل 2020 06:20am

صوفیہ: بلغاریہ کی معروف خاتون نجومی بابا وانگا کی اب تک کئی پیش گوئیاں من و عن درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کا سانحہ و دیگر شامل ہیں۔

اب 2020ء کے متعلق ان کی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں باباوانگا کی پیش گوئی کو دیکھا جائے تو یہ بھی من و عن درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔

2020ء کی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6 فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہو گئی ہے، جو 1945ء کے بعد کی بدترین کساد بازاری ہے۔

یہ اعدادوشمار بینک آف فرانس نے گزشتہ بدھ کے روز جاری کیے۔ دیگر یورپی ممالک سے بھی ایسے ہی اعداوشمار سامنے آ رہے ہیں۔

چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اپنی اس پیش گوئی میں بابا وانگانے کہہ رکھا ہے کہ 2020ء میں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کے ساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ براعظم بے کار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div